اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ساق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کا نے کہا کہ نئے لوگو کے بجائے بی بی شہید کی تصویر تک محدود کیوں نہیں رہتے۔ چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ثانیہ نشترکے ٹویٹ پر سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ ایک مشورہ ہے نئے لوگو ڈیزائن اور ری برینڈنگ کے بجائے بی بی شہید کی تصویر تک محدود کیوں نہیں رہتے؟ ان 18 ملین لوگوں پر فوکس کریں جو حکومت کی وجہ سے غربت کا شکار ہو رہے ہیں۔ 8 لاکھ محتسق افراد کو آپ نے بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام سے نکال دیا، واضح رہے کہ ثانیہ نشتر نے ٹویٹ کے ذریعے احساس کفالت پروگرام کے نئے لوگو ڈئیزائن کیلئے آئیڈیاز مانگے تھے۔