اسفند یار، ایمل ولی میرے لیڈر غلطیوں پر معافی مانگتا ہوں: فرید طوفان 16 برس بعد اے این پی میں واپس

پشاور (نیٹ نیوز) فرید طوفان 16 برس بعد اے این پی میں واپس آگئے۔ وہ پیپلزپارٹی اور پاکستان تحریک انصاف میںبھی رہے۔ فرید طوفان کا کہنا ہے کہ اے این پی میں دوبارہ شامل نہیں ہو رہا، تجدید عہد کر رہا ہوں، اسفندیار ولی اور ایمل ولی میرے لیڈر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی غلطیوں کی معافی مانگتا ہوں، دوسری پارٹیوں میں رہا لیکن دل ہمیشہ اے این پی کے ساتھ دھڑکتا تھا۔ ایمل ولی خان کا کہنا تھا فرید طوفان کو خوش آمدید کہتے ہیں، مزید ناراض رہنمائوں کو بھی پارٹی میں واپس لائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...