اسلام آباد (وقائع نگارخصوصی)وزیر اعظم عمران خان نے آج( منگل)منعقد ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس مئوخر کر دیا گیا ہے ۔ کابینہ کے اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔جبکہ وزیر اعظم نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج صبح ساڑھے 10بجے طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں مسلح افواج سے متعلق قانون سازی کی منظوری کے حوالہ سے حکمت عملی طے کی جائے گی۔پی ٹی آئی ، اتحادی جماعتوں کے ا رکان قومی اسمبلی اور وزراء کو پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس مئوخرنئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا
Jan 07, 2020