ڈھاکہ (نوائے وقت رپورٹ) عدالت نے ملک سے فرار سابق چیف جسٹس کی گرفتاری کے احکامات دے دیئے۔ بنگلادیش کے سابق چیف جسٹس سریندر کمار سنہا پر بدعنوانی کے الزامات عائد ہیں جس پر عدالت نے ان کی گرفتاری کے احکامات دیئے۔ پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ تقریباً 5 ملین ڈالر کی رقم چوری کرنے کے الزام پر عدالت نے سابق چیف جسٹس اور دیگر 10 افراد کی گرفتاری کا حکم دیا ہے اور یہ تمام افراد مفرور ہیں۔ بنگلا دیش کی سپریم کورٹ نے 2017 میں سابق چیف جسٹس سریندر کمار سنہا کی سربراہی میں حکومت مخالف ایک تاریخی فیصلہ دیا تھا جس کے بعد سریندر کمار ملک سے یہ کہہ کر فرار ہو گئے کہ ان پر استعفے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا تھا۔
کرپشن: بنگلہ دیش کے سابق چیف جسٹس سریندر کمار کو گرفتار کرنے کا حکم
Jan 07, 2020