حکومت ریلیف کی بجائے عوام پرمہنگائی کے بم گرارہی ہے:جاوید لطیف

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر و قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین میاں جاوید لطیف ایم این اے نے کہا ہے کہ نیب کے ذریعے سرکاری ملازمین کو بلیک میل اور سیاسی رہنمائوں کو اپنے ساتھ ملانے کا عمل جاری ہے نیب کی ساکھ ختم ہو چکی ہیں جب تک نیب عمران خان کا ہیلی کاپٹر کیس ،مالم جبہ کیس اور پشاور بی آر ٹی کیس میں ملوث افراد کو گرفتار نہیں کرتی اس وقت تک نیب کا کردار مشکوک رہے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میاں منور اقبال ،میاں اعجاز احمد ،کاشف عارف ،رائے عادل زبیر ،میاں رفا قت علی ،اعظم بٹ ،شفاعت چوہان اور دیگر بھی موجود تھے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ ایک طرف حکومت معاشی حالت میں بہتری کے بلند و بانگ دعویٰ کرر ہی ہیں اور دوسری جانب عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مہنگائی کے بم بر سائے جا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن