کراچی کے علاقے کھارادر میں محکمہ انسداد تجاوزات نے کارروائی کرتے ہوئے فٹ پاتھ پر رکھا ہوا سامان تحویل میں لے لیا۔محکمہ انسداد تجاوزات کے مطابق کھارادر میں دکانداروں کی جانب سے فٹ پاتھ پر تجاوزات کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، جس کے دوران فٹ پاتھ پر رکھے گئے پان کے کیبن، ہوٹل اور کرسیاں سمیت دیگر سامان تحویل میں لے لیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ پورے شہر میں فٹ پاتھ پر سامان رکھنے کی کہیں پر بھی اجازت نہیں ہے، دکاندار باہر سامان رکھ کر اپنا نقصان نہ کریں.