اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور میں مزید ترمیم کا بل 2019موخر

Jan 07, 2020

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) دو تہائی اراکین کی عدم موجودگی کے باعث ایوان بالا میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور میں مزید ترمیم کا بل دستور (ترمیمی) بل 2019ء کو موخر کر دیا گیا۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر محمد جاوید عباسی نے یہ بل پیش کیا۔ صدر نشین سینیٹر مظفر حسین شاہ نے کہا کہ اس بل کے لئے دو تہائی اراکین کی موجودگی کی ضرورت ہے جو اس وقت ایوان میں موجود نہیں ہیںجس پر اس بل کو موخر کر دیا گیا۔

مزیدخبریں