حکومت پنجاب نے سرد موسم اور بارشوں کے باعث موسم سرما کی چھٹیوں میں 12جنوری تک کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبے بھر کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولز کو 12 جنوری بروز اتوار تک بند رکھنے اور 13جنوری سوموار کو دوبارہ سکولز کھولے جائیں گے، اس ضمن محکمہ تعلیم پنجاب کے مجاز آفیسر محمد عباس اشرف نے نوٹیفکیشن نمبری (A1)1-31/2008 جاری کردیا ہے اور کمشنر سرگودھا سمیت صوبے 9 ڈویژنل کمشنر 36اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کے علاوہ محکمہ تعلیم کے افسران کو مراسلہ کے ذریعے آگاہ کر دیا گیا کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کو بند کرائے.