جکارتہ میں سیلاب اورلینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتیں 60تک پہنچ گئیں

Jan 07, 2020 | 13:44

ویب ڈیسک

انڈونیشی دارالحکومت جکارتہ میں سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ سے ہونے والی ہلاکتیں60تک پہنچ گئیں۔ ان ہلاکتوں میں نو جکارتہ شہر میں اور بقیہ ستاون قریبی نواحی علاقوں میں ہوئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہلاکتوں کی وجوہات میں پانی میں بجلی کے کرنٹ کی موجودگی اور مختلف مقامات پر مٹی کے تودے گرنا شامل ہیں۔ شدید بارشوں سے جکارتہ شہر کی ایک سو بیاسی نواحی بستیوں میں سیلاب کی سی صورت حال ہے۔ تقریبا چار لاکھ افراد گھر بار چھوڑ کر عارضی مقامات پر منتقل ہو چکے ہیں۔ قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے نے بتایا کہ مختلف علاقوں میں سیلاب کی سطح گزشتہ جمعہ سے کم ہوناشروع ہو گئی ہے۔ سن 1866 کے بعد جکارتہ میں میں ہونے والی یہ شدید ترین بارش تھی۔

مزیدخبریں