حکومت اور حزب اختلاف اہم معاملات پر ایک دوسرے سےرابطے میں ہیں .چودھری فواد

Jan 07, 2020 | 20:01

ویب ڈیسک

سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر فواد چودھری نے کہاہے کہ حکومت اور حزب اختلاف  اہم معاملات پر ایک دوسرے سےرابطے میں ہیں۔

 منگل کے روز اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت سے متعلق تینوں بلوں کی منظوری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ایوان بالا کل ان بلوں کی منظوری دے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ قومی احتساب بیورو کے قوانین اور الیکشن کمیشن کے چیئرمین اور ارکان کی تعیناتی پر اب حزب اختلاف کے ساتھ مذاکرات شروع کئے جائیں گے۔

مزیدخبریں