خواجہ سرا ماڈل رمل پر تشدد، بھنویں  اور سرکے بال بھی کاٹ دیئے گئے

لاہور (نیٹ نیوز) لاہور میں خواجہ سرا ماڈل پر تشددکا واقعہ پیش آیا ہے جس میں رمل علی کی بھنویں اور سرکے بال بھی کاٹ دیے گئے۔رمل علی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں جہانزیب خان نامی شخص پر تشدد کا الزام لگایا ہے۔ماڈل کا کہنا ہے کہ جہانزیب خان نے تشددکیا، جان کو خطرہ ہے،کچھ ہوا توذمہ دارجہانزیب خان ہوگا۔رمل علی کا کہنا ہے کہ مجھے آئے روزتشدد کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،میرے ساتھ ہونے والے ظلم کا نوٹس لیاجائے اور مجھے انصاف دلایاجائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...