نئی دہلی(اے پی پی) بھارت کی ریاست کرناٹک میں انسداد گائو کشی قانون نافذ کردیا گیا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کرناٹک کے گورنر واجو بھائی والا نے حکومت کی طرف سے جاری اس آرڈننس پر دستخط کے ذریعے اسے منظوری دیدی۔ اس آرڈننس کے تحت اب ریاست میں گائے زبح کرنے پر 3سال سے 7سال تک کی سزائے قید اور 3لاکھ روپے سے 5لاکھ روپے تک کا جرمانہ عائد کیا جائے گا اور دوبارہ گائے مویشوں کو زبح کرنے والوں پر 7سال کی سزائے قید اور 1لاکھ روپے سے 10لاکھ روپے تک کے جرمانے کی سزا دی جائے گی۔اس قانون کے تحت ان لوگوں کو تحفظ دینے کا اعلان کیا گیا ہے جو مویشیوں کے ذبیحہ کے متعلق حکومت کو اطلاع کریں گے۔