شمالی کوریا کے سربراہ نے  ناکامیوں کا اعتراف کرلیا

پیانگ یانگ (نیٹ نیوز) شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اْن نے ملک کی معاشی حالت کی ابتر صورتحال پر اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کِم نے شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا پر جاری بیان میں اعتراف کیا کہ تقریباً تمام شعبوں میں ملکی اقتصادی ترقی کا منصوبہ بری طرح سے ناکام ہوا ہے۔ شمالی کوریا کے سربراہ نے گزشتہ 5 سالوں کو ملک کی بد سے بدترین حالت کے لیے بے مثال قرار دیا۔ کِم جونگ کا کہنا تھا کہ ہمیں درپیش موجودہ مختلف چیلنجز پر یقینی اور تیزی سے قابو پانے کا راستہ یہی ہے کہ ہم اپنی خود اعتمادی اور اپنی طاقت سے ہر ممکن کوشش کریں۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...