نیویارک (این این آئی) نیویارک کے ایک فیڈرل جج نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے انسانی حقوق سے متعلق ان وکلا پر پابندیوں کا اقدام روک دیا ہے جو جنگی جرائم سے متعلق عالمی ٹربیونل میں ایک مقدمے کی پیروی کر رہے تھے۔ یو ایس ڈسٹرکٹ جج کیتھرین پولک فیلا نے وائٹ ہائوس کی جانب سے ان چار وکلا کے خلاف فوجداری یا دیگر جرمانے عائد کیے جانے کے اقدام کے خلاف ابتدائی حکم امتناع جاری کیا۔ ان وکلا پر گزشتہ سال جون میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے پابندیاں لگائی تھیں۔ جج نے اپنے حکم میں کہا کہ بظاہر مدعا علیہان یہ ثابت کرنے میں کامیاب رہے ہیں کہ صدر ٹرمپ کے اس حکم نامے سے آئین میں دی گئی آزادی اظہار کی خلاف ورزی ہونے سے انہیں ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔
جنگی ٹربیونل کے وکلاء پر ٹرمپ کی پابندیوں کے خلاف حکم امتناعی جاری
Jan 07, 2021