کراچی میں دہشتگردی کا تھریٹ الرٹ جاری

کراچی (نیٹ نیوز) نیکٹا نے کراچی میں دہشت گردوں کے حملے کا تھریٹ جاری کر دیا۔ ہوم سیکرٹری آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز کے نام جاری خط میں اس بات کا امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے آنے والے دنوں میں شہر میں قائم اہم سرکاری دفاتر کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ سکیورٹی کے فل پروف اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...