اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وفاقی وزراء وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور مشیر برائے پارلیمانی امور نے بدھ کے روز ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزراء پرویزخٹک، شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور شفقت محمود، وزیر مملکت علی محمد خان، معاون خصوصی و چیف وہیپ ملک عامر ڈوگر اور وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں اہم پارلیمانی امور سمیت ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال کے علاوہ باہمی دلچسپی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے اور اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنمائوں سے مشاورت پر غور کیا گیا۔ دریں اثناء سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے چیئرمین مجلس قائمہ برائے داخلہ راجہ خرم نواز اور وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے ملاقات کی۔ اسامہ قتل کیس میں پیشرفت کے حوالے سے بات چیت کی اسد قیصر نے کہا اسامہ کیس میں ملزموں کو ناحق قتل پر سخت سزا دلوائی جائے مجلس قائمہ برائے داخلہ کا اجلاس بلایا جائے۔
سپیکر قومی اسمبلی سے وفاقی وزراء، معاون خصوصی اور مشیر برائے پارلیمانی امور کی ملاقات
Jan 07, 2021