لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ایل ڈبلیو ایم سی کو البراق اور اوزپاک کمپنی کی گاڑیاں استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔ اور اسی معاملے پر ترک کمپنی کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے دورکنی بنچ نے ایل ڈبلیو ایم سی کی اپیل پر سماعت کی جس میں گاڑیاں استعمال کرنے کے بارے میں سنگل بنچ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا۔ سماعت کے دوران ایل ڈبیلو ایم سی کے وکیل ملک اویس خالد نے بتایا کہ البراک اور اوزپاک کمپنیوں سے لاہور شہر کی صفائی کا معاہدہ کیا جو 31 دسمبر 2020ء میں ختم ہو گیا ہے۔ وکیل نے نشاندہی کی کہ ایل ڈبلیو ایم سی سنگل بنچ کے حکم کی وجہ سے البراک اور اوزپاک کے زیر استعمال گاڑیاں استعمال نہیں کر رہی۔