ملک کا سارا پیسہ بنی گالہ محل کو منتقل ہو رہا ہے: فیصل کریم کنڈی

Jan 07, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے پی کے جنرل سیکرٹری فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر برائے سخت محنت مراد سعید کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مراد سعید کو چاہیے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری پر جھوٹے الزامات لگانے کی بجائے عمران خان کی کرپشن کا جواب دیتے۔ ملک کا سارا پیسہ فنی گالہ محل کو منتقل ہو رہا ہے۔ عمران خان کی کرپشن کی گواہی بلین ٹریز اور پشاور بی آرٹی تو دے ہی رہی ہے۔ فنی گالہ محل کی ہر اینٹ کرپشن کا پتہ دے رہی ہے۔ 

مزیدخبریں