شہری کی عدم بازیابی کیس میں وفاق کی ایک کروڑ ہرجانہ معطل کرنیکی استدعا مسترد

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل ڈویژن بنچ نے چھ سال سے لاپتہ شہری غلام قادر کی عدم بازیابی کے مقدمے میں وفاق کی ایک کروڑ روپے ہرجانہ کے خلاف اپیل پہلے سے زیر سماعت اپیلوں کے ساتھ منسلک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایک کروڑ روپے ہرجانہ فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی ہے۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سید طیب شاہ سے استفسار کیا کہ کیا یہ لاپتہ شخص والا کیس ہے۔ عدالت نے کہا ہرجانہ عدالت اس لیے لگاتی ہے کہ ریاست بندے کو تلاش کرنے میں ناکام ہوتی ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایف آئی آر بھی ہوئی۔ ادارے بھی لاپتہ شخص کی تلاش کی کوشش کر رہے ہیں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...