لاہور(کامرس رپورٹر) چینی کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز تھوک مارکیٹ میں 100کلو چینی کی بوری کی قیمت میں300روپے تک اضافہ ہو گیا اور اس کی قیمت 8500 روپے سے بڑھ کر 8800 روپے ہوگئی ہے۔ جس کے باعث پرچون مارکیٹ میں چینی کی قیمت 92 سے 95 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ شوگر ڈیلرز کا کہنا ہے کہ شوگر ملز سے چینی کی سپلائی کم ہوئی جس سے قلت پیدا ہوئی اور اسکی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ اگر حکومت نے نوٹس نہ لیا تو ایک بار پھر چینی کی قیمت فی کلو100روپے فی کلو سے تجاوز کرنے کا خدشہ ہے۔