اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) قطر کے امیر شیخ تمیم بن عماد الثانی نے خلیج تعاون کونسل کے سعودی عرب میں ہونیوالے اجلاس میں اپنے اور اپنے وفد کا گرم جوشی سے استقبال کئے جانے پر سعودی عرب کے شاہ سلیمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ قطر روانہ ہونے سے پہلے اپنے ایک پیغام میں امیر قطر نے پرجوش استقبال پر سعودی حکمرانوں کا شکریہ ادا کیا۔