لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحانات میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست نا قابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر فیصلہ سنایا۔ عدالت میں سماعت کا آغاز ہوا تو درخواست میں وکیل نے نشاندہی کی کہ پنجاب سروس کمیشن کے امتحانات میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئیں اور پیپر وقت سے پہلے لیک ہوگئے۔ وکیل کے مطابق داخلہ کی تاریخ ختم ہونے کے باوجود بھی امیدواروں کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہتا ہے۔ وکیل نے دعویٰ کیا کہ پی پی ایس سی میں وقت سے پہلے پیپر جاری ہونے میں اعلی افسر ملوث ہیں لیکن ان کو بچانے کیلئے ملبہ چھوٹے عملے پر ڈالا جا رہا ہے۔
ہائیکورٹ نے پبلک سروس کمشن امتحانات میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست مسترد کر دی
Jan 07, 2021