چیئرمین سینٹ سے اٹارنی جنرل  کی ملاقات قانون سازی  اور دیگر اہم امور پر گفتگو

Jan 07, 2021

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی سے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے ملاقات کی جس میں قانون سازی اور دیگر اہم امور پر گفتگو ہوئی۔ اٹارنی جنرل آف پاکستان نے چیئرمین سینٹ کو سپریم کورٹ میں صدر مملکت کی جانب سے سینٹ الیکشن سے متعلق دائر کئے گئے ریفرنس کے بارے میں بریف کیا۔ اٹارنی جنرل نے چیئرمین سینٹ کو اس حوالے سے وفاقی حکومت کے مؤقف سے بھی آگاہ کیا۔

مزیدخبریں