ہزارہ برادری مچھ میںانصاف کی منتظر، وزیراعظم کا نہ جانا تشویشناک: شیری رحمان

Jan 07, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سینٹ میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمان نے وزیراعظم عمران خان کی کوئٹہ میں غیر موجودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کے پورا ملک بلوچستان کے علاقے مچھ میں وزیراعظم کی عدم موجودگی پر سوال اٹھا رہا ہے لیکن وہ کہیں نظر نہیں آ رہے۔ ٹویٹر پر مچھ واقعے کی مذمت کرنا کافی نہیں ہے۔ وزیراعظم کو ہزارہ برادری کے ساتھ زمین پر موجود ہونا چاہئے تھا۔ شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ پچھلے تین دن سے ہزارہ برادری کے ہزاروں افراد اس شدید سردی میں اپنے پیاروں کی میتیں لئے انصاف کے منتظر ہیں لیکن اس کے بدلے میں انہیں کیا ملا ہے؟ وزراء ہزارہ برادری سے پوچھ رہے ہیں کہ عمران خان کے آنے سے انہیں کیا فائدہ ہوگا۔ وزراء کے اس طرح کے بیانات قابل تشویش ہیں۔

مزیدخبریں