اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی نے اسلام آباد میں گرفتار فارن گریجویٹس ڈاکٹرز کے چیئرمین اور دیگر گرفتار ڈاکٹرز کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ مسیحاؤں پر لاٹھی چارج جاہلانہ کارروائی ہے انہوں نے کہا کہ جائز مطالبات کے لئے پرامن مظاہرین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال ظلم ہے۔ نیر بخاری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی سرکار ماورائے آئین و قانون کارروائیوں میں فسطائیت کی حدیں عبور کر رہی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کا گرفتار فارن گریجویٹ ڈاکٹرز کی فوری رہائی کا مطالبہ
Jan 07, 2021