اسلام آباد (نیوزرپورٹر) چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے خلیجی ممالک کے سفارتی تعلقات کی بحالی پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو سینٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ سعودی عرب، قطر، یو اے ای، بحرین اور مصر کے تعلقات کی بحالی خطے کیلئے مثبت ثابت ہو گی۔ اسلامی برادر ملکوں کے مابین غلط فہمیاں دور ہونا باعث مسرت اور اطمینان ہے۔ انہوں نے کہا کہ باہمی اختلاف ختم کرنے کیلئے دونوں ممالک کی قیادت ستائش کی مستحق ہے اور مسلم امہ کو مسائل سے نمٹنے کیلئے اتحاد اور یگانگت کی ضرورت ہے۔
اسلامی برادر ملکوں کے مابین غلط فہمیاں دور ہونا باعث مسرت و اطمینان: صادق سنجرانی
Jan 07, 2021