وسیلہ تعلیم ڈیجیٹل کیلئے احساس سٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی زیر صدارت مشروط مالی معاونت کے پروگرام وسیلہ تعلیم ڈیجیٹل کیلئے احساس سٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔ اسٹیئرنگ کمیٹی کے ممبران کو اصلاح شدہ وسیلہ تعلیم ڈیجیٹل پروگرام، اداراتی انفراسٹرکچر پر لاگت میں تبدیلیاں، نئی وظیفہ پالیسی اور تمام اضلاع میں ملک گیر توسیع کے بارے میں بتایا گیا۔ 80ارب روپے کا پروگرام 4سال کے عرصہ میں پاکستان کے تمام 154اضلاع میں 50لاکھ مستحق پرائمری سکول جانے والے بچوں کو شامل کرے گا۔ اسٹیئرنگ کمیٹی نے پروگرام کی کارکردگی اور پیش کردہ شرائط کو برئوے کار لاتے ہوئے نتائج کو بہتر بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ کمیٹی کے ممبران کی مشاورت سے اسٹیئرنگ کمیٹی کے ٹرمز آف ریفرنس کو بھی بنیادر طور پر طے کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...