اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) سعودی حکام نے عمرہ ادا کرنے والے عازمین سے کہا ہے کہ وہ عمرہ کی ادائیگی سے پہلے کووڈ 19 کی ویکسین لگوائیں۔ سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ محمد صالح بن تین نے ایک سعودی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے کہا کہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے آنے والوں کو کووڈ 19 کی ویکسین لگوانی چاہیے تا کہ عمرہ ادا کرنے والے محفوظ رہیں۔