فتح جنگ(نامہ نگار)فتح جنگ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں جنر ل سیکرٹری کے امیدوار چوہدری عامر شہزاد گجر نے کہا ہے کہ وکلاء برادری کے حقو ق بنچ اور بار کے درمیان بہتر رابطہ اور عوام کو انصاف کی بروقت فراہمی کیلئے بھر پور جدوجہد کروں گاان خیالات کا اظہار بار ایسویس ایشن فتح جنگ کے ممبران کے اعزاز میں ظہرانے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ظہرانے میںصدر بار ظفر اقبال خان، سابق صدر بار سردار حبیب انور خان ایڈووکیٹ ،ملک طاہر محمود ،عبدالناصر جمال ،ملک نثار احمد ،ملک عبدالفرید ،ملک محمد سعید اعوان ،ملک قیصر محمو د ،سید مغیث اصغر شاہ ،ملک ظہیر ،ملک شفیق ،ملک رمضان ایڈووکیٹ ،معین اقبال ایڈووکیٹ ،ملک عبدالرحمان ایڈووکیٹ ،فرخ شاہ ایڈووکیٹ ،سید وصی شاہ ایڈووکیٹ ،ارباب خان ایڈووکیٹ ،سردار نثار خان ،غلام حیدرحیدری ،صاحبزادہ وقاص سعید ،ملک الیاس ،ملک الطاف ،سردار الطاف حسین ،چیئرمین الیکشن بورڈ ملک امیر افضل ،محرم خان ،ملک محمد علی ،چوہدری طارق قطب ،شیخ عادل حسین ،ثاقب فدا ،سردار امیر مختیار ،کنیز بی بی ،اسماء احمد شیخ سمیت وکلاء نے شرکت کی ۔