اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وفاقی وزراء وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور مشیر برائے پارلیمانی امور نے بدھ کے روز ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزراء پرویزخٹک، شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور شفقت محمود، وزیر مملکت علی محمد خان، معاون خصوصی و چیف وہیپ ملک عامر ڈوگر اور وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں اہم پارلیمانی امور سمیت ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال کے