قرآن کی خاص تاثیر‘ غیر مسلم بھی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے:ریاض حسین نجفی

Jan 07, 2021

لاہور(خصوصی نامہ نگار )وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ قرآن کی ایک خاص تاثیر ہے جس سے کافر بھی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے، خلوص سے تلاوت کی جائے تو دعا بھی قبول ہوتی ہے اور کرونا سمیت ہر مرض سے شفا بھی مل سکتی ہے۔بزرگان ِ دین سے منقول دعائوں کا پڑھنا بھی باعث ِ برکت ہے مگر آیاتِ خدا کی اہمیت سب سے زیادہے چونکہ قرآن ہدایت ، نور ، رحمت اور بیماریوں کی شِفا ہے۔کرونا سے نجات کیلئے دعا کے علاوہ احتیاط بھی ضروری ہے اور دیسی، یونانی دوائیوں کا استعمال بھی مفید ہو سکتا ہے۔ قرآن کی طرف ہر دور میں مسلمانوں کی توجہ ضروری ہے۔اس دور میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ علی خامنہ ای نے قرآن پر خصوصی توجہ کی ہے جس کے نتیجہ میں ایران میں ہزاروں حفاظ اور قاریان ہیں۔انہوں نے نماز باجماعت کی بہت تاکید کی ہے۔

مزیدخبریں