اقتدار کے پجاریوں کی آنکھوں پر سیاہ پٹی بندھ چکی:کائنات رضا

لاہور(لیڈی رپورٹر )تحر یک انصاف وومن ونگ کی مرکزی ڈپٹی کوآرڈینٹرکائنات رضا نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہیں اقتدار کی ہوس میں مبتلا ٹولے کی آنکھوں پر کالی پٹی بند چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے سیاہ کاراپنی کرپشن کے کالے کرتوت پر پردہ ڈالنے کیلئے پاکستان کی ترقی کو سیاہ کرنا چاہتے ہیںقوم کو وزیراعظم عمران خان کی شفاف قیادت پر پورا اعتماد ہے ، انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم جماعتیں جو مرضی کرلیں پی ٹی آئی کی حکومت اور وزیراعظم عمران خان چور ٹولے کو کسی صورت این آر او نہیں دینگے، انہوں نے کہاکہ کرپٹ اپوزیشن جماعتوں کا پاکستان مخالف دشمن بیانیہ پٹ چکا ہے اپوزیشن پرانی تنخواہ پر کام کرتی رہے گی، عوام کے مسترد شدہ عناصر کے دلوں میں دکھی انسانیت کیلئے رتی بھر درد نہیں' حکومت کے عوامی فلاح کے کاموں کو بہترین طریقے سے اجاگرکرنے کیلئے حکمت عملی بنالی ہے'پی ڈی ایم کے سیاسی یتیم پہلے بھی ناکام رہے 2021میں بھی ناکام رہیں گے۔کارکنوں کے وفود سے گفتگو کے دوران ملک فاخر نے کہا کہ اپوزیشن عناصر ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...