ایم کیو ایم رہنما ء رئوف صدیقی ودیگر کیخلاف آئندہ سماعت پرفردجرم عائدہوگی

Jan 07, 2021

کراچی (وقائع نگار) احتساب عدالت کراچی میں ایم کیو ایم رہنما ء روف صدیقی  ودیگر کے خلاف سندھ اسمال انڈسٹریز میں غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی، ایم کیوایم رہنما روف صدیقی ودیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ،ملزم کے وکیل نے عدالت کوبتایاکہ ریفرنس کے شریک ملزم مشتاق لغاری کا انتقال ہوگیا،مشتاق لغاری شدید بیمار تھا ،عدالت نے مشتاق لغاری کی انتقال کے باعث سماعت ملتوی کردی اور آئندہ سماعت پر ڈیتھ سرٹیفیکٹ طلب کرتے ہوئے ریفرنس کی سماعت 21 جنوری تک ملتوی کردی آئندہ سماعت پر روف صدیقی  و دیگر ملزمان فرد جرم عائد کی جائے گی،ریفرنس میں رؤف صدیقی سمیت 8 ملزمان نامزدہیں جبکہ دیگر ملزمان میں محمد عابد ، مشتاق علی،عمر بخش ، سید عمر علی ، محمد نعیم ، سید ایاز حسین اور ثروت فہیم شامل ہیں ،نیب ریفرنس میں کہاگیاہے کہ رؤف صدیقی و دیگر نے 2008 سے 2014 تک محکمہ سندھ اسمال انڈسٹریزمیں غیر قانونی بھرتیاں کرکے قومی خزانے کو 420 ملین کا نقصان پہنچایا۔

مزیدخبریں