نو منتخب صدر وومن ونگ تحریک انصاف سے  جنرل سیکرٹری منیبہ شاہد کی ملاقات‘ گلدستہ پیش کیا

رحیم یارخان (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف وومن ونگ کی نو منتخب ضلعی صدر صائمہ طارق کی رہائش گاہ پر ضلعی جنرل سیکرٹری منیبہ شاہد کی آمد اس موقع پر انہوں نے صائمہ طارق کو ضلعی صدر وومن ونگ منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ مالا پہنائی اور گلدستہ پیش کیا اس موقع پر منیبہ شاہد نے کہا کہ صائمہ طارق تحریک انصاف کی بہت پرانی ورکر ہیں پارٹی کا بہت اچھا اقدام ہے کہ انہوں نے صائمہ طارق جیسی بے لوث ورکر کو اس بھاری ذمہ داری سے نوازا۔

ای پیپر دی نیشن