کراچی(خبر نگار)وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا کہ تمام تر وسائل کو استعمال میں لاتے ہوئے ریلوے کو ایک منافع بخش ادارہ بنایاجائے گا۔ یہ بات انہوں نے ڈی ایس آفس کراچی میں ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ میٹنگ میں سی ای او ریلویز نثار میمن، اے جی ایم ٹریفک سید مظہر علی شاہ، ڈی ایس کراچی ارشد سلام خٹک اور تمام ڈویژنل افسران موجود تھے۔میٹنگ میں وفاقی وزیر ریلوے کو کراچی ڈویژن کی پر فارمنس کے متعلق بالخصوص فریٹ سروس اور کے سی آر بحالی منصوبے پر جامع بریفنگ دی گئی۔ وزیر ریلوے کو کورٹ کیسز سے متعلق بھی آگاہی دی گئی۔۔وزیر ریلوے نے کہا کہ ملکی ترقی کا دارومدار ریلوے کی ترقی سے ہے اور ریلوے کی ترقی سے ملک میں نئے معاشی دور کا آغاز ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مسافر ٹرینوں کے وقت کی پابندی پر سختی سے ہدایات جاری کیں تاکہ عوام میں ریلوے کے متعلق بہتر تاثر قائم ہو۔
ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنایا جائیگا، اعظم سواتی
Jan 07, 2021