رجسٹرار کوآپریٹوز کی ہدایات پر کوآپریٹوز قوانین میں ترامیم آگاہی سیمینار 

لاہور (پ ر) رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب عثمان معظم کی ہدایات پر واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور میں کوآپریٹو قوانین میں ترامیم میں آگاہی کیلئے سیمینار ہوا آگاہی کانفرنس میں لاہور کی تمام سوسائٹیز کے ممبران نے شرکت کی سیمینار سے سرکل رجسٹرڈ فیصل آباد عطیہ عتیق سرکل رجسٹرار لاہور کاشف علی خان اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو مزمل شاہ سیکرٹری واپڈا ٹاؤن سوسائٹی چودھری محمد انور نے خطاب کیا عطیہ  عطیہ عتیقی نے کہا کہ سمینار کا مقصد لوگوں میں کوآپریٹوز قوانین کی آگاہی ہے سیمینار میں دیگر سوسائٹیز کے عہدیداران و ممبران نے بھی بھرپور شرکت کی۔ سیمینار میں شرکت کرنے والوں میں صدر پی سی ایس آئی آر سٹاف حاجی ذوالفقار سیکرٹری ٹیلی کمیونیکیشن ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی سیکرٹری آفیسرز اینڈ ایگزیٹو چودھری عبدالرحمان کے علاوہ دیگر ممبران نے بھی شرکت کی۔ 

ای پیپر دی نیشن