ڈیرہ غازی خان (بیورو رپورٹ) ایوان تجارت و صنعت ڈیر ہ غازیخان کے صدر خواجہ جلال الدین رومی،سینئر نائب صدر محمد لطیف خان پتافی، نائب صدر زاہد نظام،سابق صدور خواجہ محمد یونس ،سردار ذوالفقارعلی خان نصوحہ،سابق سینئر نائب صدر طارق اسماعیل قریشی،سیکرٹری جنرل چیمبر محمد مجاہد ملک کی کمشنر ڈیرہ ڈویژن ڈاکٹر محمد ارشاد،ریجنل پولیس آفیسر محمد فیصل رانا،ڈپٹی کمشنر علی اعجاز ٹوانہ سے انڈسٹریل اسٹیٹ اور چیمبر آفس کے لئے قطعہ اراضی کی الاٹمنٹ کے حوالے سے میٹنگ،اجلاس میں کمشنر ڈیرہ غازیخان کی طر ف سے آگاہ کیا گیا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ کے لئے موضع چورہٹہ میں اراضی مختص کر دی گئی ہے جس کا سنگ بنیاد وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آئندہ دورہ پر رکھیں گے انہوں نے بتایا کہ تونسہ انڈسٹریل اسٹیٹ کے لئے اراضی کی نشاندہی کر دی گئی ہے جس کا کام بھی آخری مرحلہ میں ہے ڈیرہ غازیخان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دفتر کے لئے قطعہ اراضی کی الاٹمنٹ کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے منظوری دے دی گئی ہے جس کی الاٹمنٹ کا کام جگہ کی نشاندہی مکمل ہو تے ہی کر دیا جا ئے گا کمشنر ڈیرہ ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ حکومت پنجاب فورٹ منرو سمیت جنوبی پنجاب کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں کیڈٹ کالج کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا جبکہ فورٹ منرو ہسپتال پاکستان ائیر فور کے تعاو ن سے بہتر ین خدمات فراہم کر رہا ہے چیمبر آف کامرس کے صدر خواجہ جلال الدین رومی نے تجویز پیش کی کہ ڈیرہ غازیخان ایئر پورٹ کو پبلک ٹرانسپورٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کے لئے حکو مت آفر کرے تو ہم سرمایہ کاروں کو یہاں لانے کے لئے تیار ہیں جس سے نہ صرف علاقہ میں ترقی آئے گی بلکہ علاقہ کے ہزاروں مشرق وسطیٰ سمیت دیگر ممالک میں مقیم افراد کو آنے جانے میں آسانی ہو گی اجلاس میں ریجنل پولیس آفیسر محمد فیصل رانانے کہا کہ پنجاب پولیس اپنے علاقہ میں سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی اور حالیہ دنوں میں اس سلسلہ میں سیمنٹ فیکٹری کے علاقہ میں آپریشن کر کے جرائم پیشہ افراد کو علاقہ سے نکلنے پر مجبور کر دیا گیا ہے اور مزید سخت اقدامات کئے جا رہے ہیں۔