کراچی (وقائع نگار)سٹی کورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں وکیل کروانے پر خاتون پولیس اہلکار کرن اور لیڈی وکیل کے درمیان جھگڑاہوگیا،لیڈی پولیس اہلکار پیشی پر گداگروں کے ہمراہ عدالت آئی تھی،وکیل کروانے پر لیڈی پولیس اہلکار اور خاتون وکیل کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کے دوران خاتون پولیس اہلکار کرن زخمی ہوگئی جسے فوری طورپر سول اسپتال منتقل کیا گیا جھگڑے کے دوران خاتون پولیس اہلکار کے سر میں چوٹ آئی ہے۔