بلوچستان جل رہا ہے، حکمران چین کی بانسری بجا رہے ہیں

کراچی(نیوزرپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن)سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ ،جنرل سیکرٹری  ڈاکٹرمفتاح اسماعیل اور سیکرٹری اطلاعات خواجہ طارق نذیر نے کہا ہے کہ مچھ دہشت گردی پر وزیراعظم کی لاتعلقی احساس سے عاری رویہ کی عکاس ہے ۔وزیرداخلہ کا لواحقین کو اسلام آباد آنے کے لیے کہناان کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے ۔ مسلم لیگی رہنماںنے کہا کہ مچھ میں دہشت گردی کے واقعہ کی پر زور مذمت جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کر تے ہیں۔بلوچستان میں آئے دن دہشت گردی کے واقعات وفاقی حکومت کی نااہلی ہے۔سیکیورٹی و انٹیلی جنس ادارے دہشت گردی کے سدباب کو یقینی بنائیں۔حکومت دہشت گردوں کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائے۔انہوںنے کہا کہ مچھ دہشت گردی پر وزیراعظم عمران خان کی لاتعلقی ان کے احساس سے عاری رویہ کی عکاس ہے ۔وزیر داخلہ کا لواحقین کو اسلام آ باد انے کے لئے کہنا ان کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔انہوںنے کہا نااہل حکومت کی تمام توجہ اپوزیشن رہنماں کے خلاف انتقامی کارروائیوں پر ہے ۔حکومت پی ڈی ایم پر توجہ کے بجائے عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائے۔انہوںنے کہا کہ وزیراعظم کو اپنے ترجمانوںکی فوج کو اپوزیشن اور پی ڈی ایم کے خلاف ہرزہ سرائی کی ہدایت دینے کے بجائے گیس، سی این جی کی عدم دستیابی، چینی اور روز مرہ استعمال کی اشیا کی بڑھتی قیمتوں کے حوالے سے اپنی ذمہ دارایاں ادا کرنی چاہئیں۔

ای پیپر دی نیشن