کراچی(نیوزرپورٹر) انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے زیر اہتمام اور آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن ،کراچی یونیورسٹی بزنس انکیوبیشن سینٹر کے اشتراک سے گائیڈنس سیشن بعنوان: ’’انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس اینڈ کمرشلائزیشن‘‘ 07 جنوری کو صبح11 بجے شعبہ کیمیاء کی سماعت گاہ میں منعقد ہوگا۔کنٹرولر آف پیٹنٹس انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن پاکستان ڈاکٹر محمد فیاض احمد اور شعبہ کیمیاء جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹر ناصر الدین خطاب کریں گے۔