کراچی(نیوزرپورٹر) سندھ حکومت کی ہدایت پر محکمہ اسکول ایجوکیشن نے سال2012ء کے دوران بھرتی ہونیوالے ادر کیڈراساتذہ اور غیر تدریسی عملے کی میرٹ لسٹ بشمول تحریری ٹیسٹ اور ڈسٹرکٹ ریکورٹمنٹ کمیٹی (ڈ ی آر سی )رپورٹ ڈائریکٹر اسکول سکینڈری کراچی سے آئندہ تین دنوں میں طلب کر لی ہے ۔یہ اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ پیپلز پارٹی کے سابق وزیر تعلیم پیر مظہر الحق کے دور میں سال2012ء کے دوران محکمہ تعلیم میں بھرتی کیا گیا تھا۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں گورنمنٹ سکینڈری ٹیچرز ایسوسی ایشن ( گسٹا مہیسر ) کی قیادت سے سیکریٹری اسکو ل ایجوکیشن احمد بخش ناریجو کی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ سیکریٹری اسکول ایجوکیشن نے گسٹا مہیسر کے مرکزی صدر مقصود محمود مہیسرنے یکم جنوری2021ء کو ملاقات کی تھی جس میں سال 2012ء کے دوران کراچی ڈویژن میں بھرتی ہونے والے ادر کیڈر اساتذہ جس میںسندھی لینگویج ٹیچرز ،ڈرائنگ ٹیچرز ،اورینٹل ٹیچرز ، اے ٹی، ڈبلیو آئی، اے ڈبلو آئی، پی ٹی آئی، پی ای ٹی اور ایل ٹی سمیت غیر تدریسی عملہ کو فوری تنخواہوں کے اجراء کا مطالبہ کیا گیا تھا۔خط میں کہا گیا ہے کہ گوکہ محکمہ اسکول ایجوکیشن ایڈیشنل سیکریٹری سکینڈری کی سربراہی میں 29دسمبر2012ء کو سال2012ء میں بھرتی ادر کیڈر اساتذہ کی اسکروٹنی کے حوالے سے خط جاری کر چکا ہے تاہم گسٹا مہیسرکی قیادت کے ساتھ ہونیوالے ملاقا ت میں طے پانیوالے ٹی او آرز کے مطابق ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کراچی ایلیمنٹری، سکینڈری اور ہائر سکینڈری محکمہ اسکول ایجوکیشن کو آئندہ 3دنوں میں سال2012ء میں بھرتی اساتذہ کا مکمل ریکارڈ بشمول تحری ٹیسٹ رپورٹ اورمرتب کردہ ڈی آر سی کسی تاخیر کے بغیر سیکشن آفس( جوڈیشل ون) کو مقررہ مدت کے اندر جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ محکمہ اس ضمن میں کارروائی کو مزید آگے بڑھا سکے ۔محکمہ تعلیم نے ڈائریکٹر اسکول کراچی سکینڈری کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ جاری لیٹر کو سب سے زیاد ضروری کام کے طور پرلیں ۔
محکمہ تعلیم نے2012ء میں بھرتی کراچی کے اساتذہ کا ریکارڈ3دن میں طلب کر لیا
Jan 07, 2021