اوپن ٹوائلٹس حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف ہیں‘لیاقت علی چٹھہ 

ملتان (خبرنگار خصوصی )سیکرٹری ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈپبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے پانچ سے زائد اضلاع میں چھے ہزار ٹوائلٹس کی تعمیر مکمل کر لی۔ یونیسف (Unicef)کے تعاون سے پروجیکٹ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل ہوئی دیگر اضلاع میں بھی اس سلسلے میں سہولت مہیا کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری ہاؤسنگ لیاقت علی چٹھہ تونسہ کی بستی لنگاہ ،پردھان، شرقی گاؤں میں 350سے زائد ٹوائلٹس کی تعمیر کا جائزہ لینے کے موقع پر کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ دیہاتی علاقوں میں سہولت کا ہونا ناگریز ہے۔ اوپن ٹوائلٹس حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف ہیںاس کی حوصلہ شکنی کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...