میلسی(نامہ نگار)لاسابقہ تحصیل کونسل نے موجودہ میونسپل کمیٹی کے دفاتر کے سامنے لاکھوں روپے مالیت سے خوبصورت پتھروں اور ٹائلز سے مزین فوارہ اور لائٹس لگوائیں اور اسی طرح دفاتر کے عقبی حصے میں چلڈرن پارک میں خوبصورت آبشار بنائی گئی جس کا افتتاح سابق تحصیل ناظم عاصم سعید خان منیس نے کیا جبکہ سابق چیئرمین بلدیہ توصیف احمد خان یوسفزئی نے دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے حساس ادارے کے آفیسر یاسر منظور شہید کے نام پر بنائے گئے ڈی ایس پی آفس کے سامنے چوک میں لاکھوں روپے کی گرانٹ سے خوبصورت فوارہ بنوایا ان مقامات پر رات کو خوبصورت لائیٹنگ اور پانی کے مناظر شہریوں کو دیکھنے کو ملتے تھے۔
میلسی : بھاری فنڈز سے بنائے گئے آبشار‘ فوارے عدم دیکھ بھال سے برباد
Jan 07, 2021