جیٹھ بھٹہ (نامہ نگار) جیٹھ بھٹہ وگردنواح میں محکمہ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے افسران کی نااہلی اور عدم توجہی کے باعث ایک مرتبہ پھر سوئی گیس کا شدید بحران پید ا ہوگیا ہے۔ مختلف علاقوں میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر عوام کے لیے عذاب بن گیا ہے۔ خاص طور پر صبح اور شام کے اوقات میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر سے شہری خاص کر خواتین شدید پریشان نظر آتی ہیں،گیس کے بحران کے باعث ایل پی جی فروخت کرنے والوں کی چاندی ہو گئی ہے جوایل پی جی من مانی قیمتوں پر فروخت کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جیٹھہ بھٹہ کی سیاسی سماجی شخصیت میاں اعجاز احمد نے کیا۔
جیٹھ بھٹہ اور گردونواح میں سوئی گیس کا بحران‘ مکین عاجز
Jan 07, 2021