مظفرگڑھ (نامہ نگار) آرگنائزر حقوق مظفرگڑھ تحریک رانا محمد افضل اور چیف کوآرڈینیٹر عمیر بلوچ نے کہا ہے کہ مظفرگڑھ کو ماڈل سٹی بنانے کے لیے ماسٹر پلان پر مشتمل ٹاؤن پلاننگ کا شاہکار، جدید شہری سہولتوں سے آراستہ 15ارب کی خطیر رقم پر مشتمل یہ میگا ترقیاتی پراجیکٹ سال2015 میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی فنڈنگ، معاونت اور پنجاب گورنمنٹ کے 10فیصد حصہ کے ساتھ منظور ہوا جو تاحال تاخیری حربوں کا شکار ہے۔ حقوق مظفر گڑھ تحریک اہل اقتدار سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس پراجیکٹ کے جملہ تکنیکی تقاضوں کو جلد سے جلد پورا کر کے منصوبے کے پہلے فیز کا آغاز کیا جائے۔
مظفرگڑھ کو ماڈل سٹی بنانے کا منصوبہ 2018 سے تاخیری حربوں کی نذر
Jan 07, 2021