اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے ڈینئل پرل قتل کیس میں سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلوں کی سماعت 7جنوری تک ملتوی کردی ۔ جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اپیلوں کی سماعت کی تو ڈینیئل پرل کے لواحقین کے وکیل فیصل صدیقی نے گواہان کے متعلق دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ملزم فہد نسیم نے اعترافی بیان پولیس کے دباؤمیں آ کر نہیں دیا،ملزم فہد نسیم نے مجسٹریٹ کے سامنے کہا اس کی جان کو خطرہ ہے اسلیے بیان دے رہا ہے، جسٹس سردار طارق مسعود کا کہنا تھا کہ اگر کوئی ملزم اپنی جان بچانے کے لیے بیان دے تو اس سے کیا تاثر ہو گا؟ اس دوران وکیل ملزمان محمود شیخ نے عدالت کو جیل سپریٹنڈنٹ کو ملزمان کی رہائی کی ہدایات جاری کرنے کی استدعاکی تو جسٹس طارق مسعود کا کہنا تھا کہ آپ نے سپریم کورٹ میں ملزمان کی رہائی کی درخواست دائر کیوں نہیں کی؟۔
ڈینئل پرل قتل کیس، سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلوں کی سماعت 7جنوری تک ملتوی
Jan 07, 2021