پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کو پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کی تجویز دیدی 

Jan 07, 2021

اسلام آباد (محمد نواز رضا ۔ وقائع  نگار خصوصی)  باخبر ذرائع  سے معلوم  ہوا ہے   پیپلز پارٹی نے  پاکستان  ڈیمو کریٹک  موومنٹ  کو  حکومت مخالف تحریک  کے پہلے مرحلے میں  پنجاب میں  ’’ان ہائوس‘‘ تبدیلی  کی تجویز پیش کر دی  اور کہا ہے  کہ  پنجاب میں نمبر آف  گیم پورا  کرنے کے لئے  پارلیمانی  گروپوں سے سلسلہ جنبانی  شروع کیا جا ئے۔ لیکن پاکستان  مسلم لیگ (ن)  پنجاب میں ان ہائوس تبدیلی  بارے تذبذب کا شکار ہے۔ ذرائع  کے مطابق   مسلم لیگ (ن)  میں بعض رہنما کسی دوسرے پارلیمانی گروپ  کے رہنما کو  وزارت اعلیٰ کا منصب دینے کے حق میں  نہیں۔  پیپلز پارٹی  کی اعلیٰ قیادت کا موقف ہے  کہ پنجاب  میں تحریک انصاف کا  قلعہ  فتح کر کے ہی  حکومت مخالف تحریک آگے بڑھ سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق دوسری طرف وزیر اعلیٰ پنجاب  عثمان  بزدار نے اپنی  پارلیمانی  پوزیشن  مضبوط بنانے کے لئے  مسلم لیگ (ن) اور  پیپلز پارٹی  کے ارکان سے رابطے  مضبوط  کر لئے ہیں۔  مسلم لیگ (ن)  کے تذبذب  کا شکار ہونے ہونے کی وجہ سے پی ڈی ایم کی قیادت  کوئی فیصلہ  نہیں کر سکی۔

مزیدخبریں