اسلام آباد (سٹاف رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ+ نیٹ نیوز) افغان علاقہ سے دہشت گردوں نے مہمند ایجنسی میں بین الاقوامی سرحد پر ایک پاکستانی چوکی کو نشانہ بنایا۔ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے منہ توڑ جواب دیا۔ فائرنگ کے تبادلہ میں پاک سکیورٹی فورسز کے پچیس سالہ سپاہی فضل واحد زخمی ہوئے۔ جو بعدازاں زخمیوں کی تاب نہ لاکر شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے 25 سالہ سپاہی فضل واحد شہید ہو گیا۔ سپاہی فضل واحد کا تعلق شانگلہ سوات سے تھا۔ فوج کے جوانوں نے دہشتگردوں کی فائرنگ کا فوری اور مؤثر جواب دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا افغانستان کے اندر سے یہ فائرنگ کی گئی ہے۔