آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار تبدیل‘ قاضی جمیل الرحمن کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد  (اپنے سٹاف رپورٹر سے)آئی جی اسلام آباد عامرذوالفقار کو تبدیل کردیا گیا ۔ اسامہ ستی قتل کیس کے بعد آئی جی اسلام آباد کی تبدیلی کا مطالبہ سامنے آیا تھا۔تفصیلات کے مطابق پولیس کے ہاتھوں نوجوان اسامہ کے قتل کے بعد آئی جی اسلام آبادعامرذوالفقارکو تبدیل کرکے قاضی جمیل الرحمان کو نیا اآئی جی اسلام آباد تعینات کردیا گیا۔قاضی جمیل الرحمان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ، قاضی جمیل الرحمان گریڈ 22کے افسر ہیں، وہ اس سے قبل کیپی میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسامہ ستی قتل کیس کے بعد آئی جی اسلام آباد کی تبدیلی کا مطالبہ سامنے آیا تھا۔یاد رہے 2 جنوری کو اسلام آباد جی ٹین میں اے ٹی ایس اہل کاروں کی فائرنگ سے کار سوار نوجوان 21 سالہ اسامہ ستی جاں بحق ہوگیا تھا۔مقتول نوجوان اسامہ کے والد نے بیان دیا ہے کہ ان کے بیٹے کا قتل پولیس کی غفلت نہیں جان بوجھ کر ایسا کیاگیا، اگر پولیس والے تعاقب کر رہے تھے تو سامنے سے گولیاں کس نے ماریں؟اسامہ کے والد کا کہنا تھا کہ اسامہ کو گاڑی کے اندر گولی لگی ہو تو ڈرائیونگ سیٹ پر نشان ہوتا، اسامہ کے پاؤں پر بھی گولی لگی تھی، کوئی بھی ماہر گاڑی کے اندر بیٹھے شخص کے پاؤں پر گولی نہیں مار سکتا، میرے بیٹے کو گاڑی سے باہر نکال کر گولیاں ماری گئیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...