اسلام آ باد (وقائع نگار خصوصی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے چئیرمین مجلس قائمہ برائے داخلہ راجہ خرم نواز اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے ملاقات کر کے اسامہ قتل کیس میں پیشرفت کے حوالے سے بات چیت کی ۔ اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا اسامہ کیس میں ملزموں کو اس ناحق قتل پر سخت سزا دلوائی جائے،پولیس سے وضاحت مانگی جائے کہ ایسا کیوں کیا گیا،اب تک ہونے والی تفتیش سے بھی معلومات لی جائیں،کسی کو قتل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ سپیکر اسد قیصر نے راجہ خرم نواز کو ہدایت کی کہ مجلس قائمہ برائے داخلہ کا اجلاس بلایا جائے۔
اسامہ قتل کیس پرقائمہ کمیٹی داخلہ کااجلاس بلایاجائے،سپیکرکی راجہ خرم نوازکوہدایت
Jan 07, 2021